Tag Archives: یوٹرن

ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بیان پر یوٹرن لے لیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور اگر ترکی نے شام میں کردوں کو نشانہ بنایا تو امریکا ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔ تاہم آج حیران کن طور پر انہوں نے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میری ترک ہم منصب طیب اردگان سے فون پر بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے فروغ کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر سے شام میں امریکی فوجی انخلا پر بھی گفتگو کی اور انہیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں اپنی تازہ ترین کامیابیوں سے آگاہ کیا جب کہ بیس میل طویل ایک سیف زون (محفوظ علاقہ) بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے معیشت تباہ کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈرنے یا خوف زدہ ہونے والے نہیں۔

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے خلاف انتہائی سخت بیان جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ …

مزید پڑھیں

ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔ بلاول بھٹو زرداری

,ہم, نے ,پھانسی, کا, پھندا ,چوما, لیکن, یوٹرن, نہیں, لیا۔ بلاول بھٹو ,زرداری

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے۔ ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔  زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء …

مزید پڑھیں

یوٹرن کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن

امریکہ: یوٹرن کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، اپنے ایک اور بیان سے پیچھے ہٹ گئے،اوباما کو داعش کا بانی کہنے کے بیان سے ہی مکر گئے۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست متضاد بیانات کے گرد ہی گھومتی ہے۔ جب کبھی انہیں اپنے …

مزید پڑھیں