Tag Archives: یمن

یمن، شام اور افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکا اور یورپ ہے، پوپ فرانسس

یمن، شام اور افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکا اور یورپ ہے، پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی:  کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یمن، شام اور افغانستان میں خانہ جنگی کے دوران بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ امریکا اور یورپ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سٹی میں طلبا سے …

مزید پڑھیں

یمن: الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی خلاف ورزی جاری ہے، یمنی فوج کا اعلان

یمن: الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی خلاف ورزی جاری ہے، یمنی فوج کا اعلان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے …

مزید پڑھیں

یمن: حوثی باغیوں کی مالی سپورٹ سے متعلق اہم انکشاف

یمن: حوثی باغیوں کی مالی سپورٹ سے متعلق اہم انکشاف

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جنگ بندی ہے البتہ باغیوں کی مالی سپورٹ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی ایندھن کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ …

مزید پڑھیں

یمن: الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کی مذمت میں مظاہرہ

یمنی عوام نے الحدیدہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کر کے سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل جاری خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔

یمنی عوام نے الحدیدہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کر کے سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل جاری خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جاری خلاف ورزی کی مذمت میں کئے جانے والے یمنی عوام کے مظاہرے …

مزید پڑھیں

جنگ بندی کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کے نگراں یمن پہنچ گئے

جنگ بندی کی نگرانی کے لئے اقوام متحدہ کے نگراں یمن پہنچ گئے

یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی عالمی کمیٹی کے سربراہ جنوبی یمن کے شہر عدن پہنچ گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی عالمی کمیٹی کے سربراہ پیٹرک کیمرٹ انصار اللہ تحریک کے سربراہوں نے ملاقات کے لیے پہلے صنعا اور اس کے بعد …

مزید پڑھیں

یمن، جنگ بندی کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین کی تعیناتی کا فیصلہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین جلد تعینات کئے جائیں گے۔ بدھ کے روز نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ یمن میں تعینات کیے جانے والے عالمی مبصرین فوجی وردی نہیں پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تمام فریقوں سے یمن کے لیے تجارتی اور امدادی سامان کی فراہمی میں خلل اندازی سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹفین دوجاریک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عنقریب یمن کی معیشت میں کرنسی انجیکٹ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ امن فوج کے کوآرڈینیٹر جنرل پیٹرک کامرٹ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کے معاملے پر متحارب فریقوں کے فوجی کمانڈروں سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں منگل سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس کا فیصلہ ایک ہفتے تک سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں جاری رہنے والے امن مذاکرات کے دوران کیا گیا تھا۔ الحدیدہ میں جنگ بندی پر ایسے وقت میں عملدرآمد شروع کیا گیا ہے جب عالمی امدادی ادارے آکسفام نے یمن میں انسانی صورتحال کے بارے میں سخت خبر دار کیا ہے۔ آکسفام کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں شدید سردی اور بھوک کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زائد بےگھر لوگوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ یمن کے امور میں آکسفام کے انچارج محسن صدیقی کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ تیس ہزار یمنی شہری کوہستانی علاقوں میں قائم عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں اور انہیں فوری طور پر گرم کپڑوں، کمبل اور کھانے پینے کی اشیا کی ضرورت ہے۔ درایں اثنا یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سوڈانی صدر کے اس اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کہ ان کا ملک سعودی فوجی اتحاد کے لیے مزید سوڈانی فوجی یمن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے خرطوم میں سعودی فوج کے سرغنہ فیاض بن حامن بن رفاد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ ان کا ملک مزید فوجی یمن بھیجنے کے لیے آمادہ ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ عمرالبشیر نے اپنے دور حکومت میں سوائے جنگوں اور مجرمانہ اقدامات کے کوئی کام انجام نہیں دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے عالمی مبصرین جلد تعینات کئے جائیں گے۔ بدھ کے روز نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے …

مزید پڑھیں

یمن سے متعلق امن مذاکرات کا سوئیڈن میں آغاز

یمن سے متعلق امن مذاکرات کا سوئیڈن میں آغاز

سعودی حکومت کی طرف سے گذشتہ کئی مہینے سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بعد سرانجام یمن سے متعلق امن مذاکرات سوئیڈن میں شروع ہو گئے۔ اسٹاک ہوم میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی …

مزید پڑھیں

یمنی فورسز کا جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی پر میزائل سے حملہ

صنعاء: یمنی فورسز نےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہی گیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی …

مزید پڑھیں

یمن میں اسکول بس پر حملہ غلطی سے کیا گیا، سعودی اتحاد کا اعتراف

ریاض: سعودی اتحاد نے گزشتہ ماہ یمن میں بچوں کی بس پر حملے کی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ گزشتہ ماہ سعودی اتحاد کے شمالی یمن کے علاقے صعدہ میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق …

مزید پڑھیں

یمن: سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 22 بچوں سمیت 30 افراد شہید

صنعاء: یمن کے شمال مشرقی صوبے حدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں 22 بچوں سمیت 30 افراد شہید ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے یمنی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 4 خاندان اپنے گھر خالی کرکے گاڑی میں سوار ہو کر …

مزید پڑھیں