Tag Archives: انتخابات 2018ء

نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جب کہ میرا نام تو ای سی ایل پر تھا۔ غیر ملکی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ …

مزید پڑھیں

شہباز شریف کا کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابات 2018ء میں کراچی کے تین حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لئے گئے ہیں، کل وہ …

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

پشاور: تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسفندیار ولی خان این اے 24 چارسدہ سے میدان میں اتریں گے، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی این اے 21 مردان، غلام بلور این اے 31 پشاور …

مزید پڑھیں

چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف سامنے آگیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نوازشریف اور شہباز شریف میں اختلاف سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان دو مرحلوں میں جاری …

مزید پڑھیں

کراچی میں پرویز مشرف کا مقابلہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سے ہوگا

کراچی: سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف نے این اے 247 کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ پرویز مشرف نے کراچی کے حلقہ این اے 247 صدر اور آرام باغ سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔ اس نشست پر پرویز مشرف کا مقابلہ ایم کیو ایم …

مزید پڑھیں

متعدد امیدواروں کو فارم بھرنا نہیں آتا قانون سازی کیا کریں گے، الیکشن کمشنر سندھ

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا ہے کہ متعدد امیدواروں کوانتخابی فارم بھرنا بھی نہیں آتا یہ قانون سازی کیا کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے کہا کہ کئی امیدواروں کو فارم پر کرنا …

مزید پڑھیں

شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان

ڈی جی خان: لغاری خاندان نے میاں شہباز شریف کیلئے ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 192کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کی دعوت انہیں لغاری سرداروں کی طرف سے دی گئی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں میاں شہباز شریف داجل اور جام …

مزید پڑھیں

کراچی، صوبائی حلقوں میں تقابلی جائزے کے دوران دلچسپ اعداد و شمار

کراچی: عام انتخابات 2018ء کیلئے سندھ اسمبلی کی کراچی میں واقع 44 نشستوں کی جاری ڈارفٹ ووٹرز فہرست اور چھٹی مردم شماری 2017ء کے تقابلی جائزے کے دوران دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ضلع شرقی میں واقع نشست پی ایس 99 جو احسن آباد اور سپر ہائی وے …

مزید پڑھیں

کراچی کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز پرعزم ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018 ء کے انتخابات جمہوریت کا تسلسل اور روشن مستقبل کی دلیل ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے قومی معیشت مستحکم ، قومی یکجہتی مضبوط،درپیش چیلنجز سے نبر د آزما ہونے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے …

مزید پڑھیں

حلقہ بندی معاملہ: مطالبات کی منظوری تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی پی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مردم شماری نتائج کے 5 فیصد بلاکس میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کے طریقہ کار کا مطالبہ پورا ہونے تک حکومت کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر تاج حیدر نے ڈان سے گفتگو کرتے …

مزید پڑھیں