کھیل و ثقافت

پاکستان فٹبال کا معاملہ 3اپریل کو ممبرز ایسوسی ایشنز اجلاس میں زیر غور آئیگا

پاکستان فٹبال کا, معاملہ 3اپریل کو ممبرز, ایسوسی ایشنز, اجلاس میں, زیر غور آئیگا

لاہور: فیفا حکام نے نومنتخب نائب صدر پی ایف ایف سردار نوید حیدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا فیفا حکام کی جانب سے جنرل سیکریٹری فاطمہ سامورا کو خط کے جواب میں واضح طور پر آگاہ کیا گیا کہ نئی باڈی کو تسلیم ہی نہیں کرتے، فیکٹ فائنڈنگ وفد …

مزید پڑھیں

ٹینس اسٹار دو مرتبہ ویمبلڈن چمپیئن پیٹر کوویٹوا پر چھری کے وار

ٹینس اسٹار, دو مرتبہ, ویمبلڈن چمپیئن پیٹر کوویٹوا پر, چھری کے, وار

جمہوریہ چیک: جمہوریہ چیک کی علاقائی عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپیئن پیٹرا کوویٹوا پر حملہ آور نے دو مرتبہ چھری کے وار کیے تھے اور انہیں 8 سال کی قید سنائی گئی ہے پیٹراکوویٹوا کے بائیں بازو پردسمبر 2016 میں اس …

مزید پڑھیں

نائیجیریا نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بنالی

نائیجیریا نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بنالی

نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی نائیجیریا نے نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی یہ پہلا …

مزید پڑھیں

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ابوظہبی:  اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابوظہبی میں جاری میگاایونٹ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حر مشتاق نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے، انہوں نے 1500 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سبزہلالی پرچم لہرایا۔ پاکستانی ایتھلیٹ شمائلہ ارباب بھی …

مزید پڑھیں

جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے

جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے

کراچی:  پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والے جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ پاکستان سپر لیگ فور میں کمنٹری کرنے والے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر جونٹی رہوڈز ہیوی بائیک لے کر گورنر ہاؤس پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا پرتپاک …

مزید پڑھیں

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد، اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف

کراچی: آرمی چیف نے پی ایس ایل سیزن فور کے کامیاب انعقاد پرمداحوں، ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر …

مزید پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ فور کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کا 139 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اوپنر احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے …

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 4 کی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی، قبضے کی جنگ آج ہوگی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گی۔ پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہو گا جس کے لیے شائقین پُرجوش اور کھلاڑی پرامید ہیں۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ سیمی اور سرفراز کا دلچسپ مکالمہ اس دوران ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔ یہی نہیں ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹرافی کا جف سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کل شدت سے اس کو چاہتا ہوں آپ کو کیا لگتا ہے یہ میرے پاس آسکتی ہے؟۔ ٹرافی رونمائی کے بعد دونوں کپتانوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور پی ایس ایل فائنل کے لیے اظہار خیال کیا۔ کوشش کریں گے پہلے بیٹنگ کریں: سیمی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں، شین واٹسن ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بولنگ نہیں کر پا رہا لیکن ہماری ٹیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر حسن علی موجود ہے اور ان کے ساتھ وہاب ریاض کا ہونا بہترین ہے۔ ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ مصباح ہماری ٹیم کی خوبصورتی ہے اور زلمی کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ٹیم کی طرح کھیلتی ہے جب کہ میری خود کی پرفارمنس میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ پشاور زلمی کو میری ضرورت ہے۔ ان کا پی ایس ایل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس لیگ میں بولنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ پی ایس ایل سے بیٹسمین نہیں مل رہے۔ ٹاس میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہوگا: سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھا کھیلی ہے اب ہم تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاس میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوگا جب کہ 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل ہوسکتی ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں شروع کے بیٹسمین اہم کردار ادا کریں گے تاہم شین واٹن اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹسمین ہوں گے جب کہ احسان علی اور احمد شہزاد سے بھی امیدیں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خوبی اور خامی سے واقف ہیں تاہم باؤنڈری میں اضافے کے بعد بولرز اور بیسٹمین خوش ہیں۔ ’کراچی میں کرکٹ ملک میں کرکٹ‘ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ برس پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہی ہونا چاہیے کیونکہ جو کرکٹ کا معیار پاکستان میں دیکھنے کو مل رہا ہے ویسا دبئی اور شارجہ میں بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کراچی میں کرکٹ ہوگی تو ملک میں کرکٹ ہوگی۔ سرفراز ٹکٹ کی فرمائش کرنیوالوں سے تنگ کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فائنل میچ کے ٹکٹس کے حوالے سے شائقین کرکٹ سے درخواست کی اور کہا کہ ٹکٹ مانگنے والوں کی فرمائش بڑھ گئیں ہیں اور میرے پاس ٹکٹ نہیں لہٰذا نظر کرم کریں۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن  کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گی۔ پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہو گا جس کے لیے شائقین پُرجوش اور کھلاڑی پرامید …

مزید پڑھیں

فیفا نے 2021 سے 24 ٹیموں پر مشتمل کلب ورلڈ کپ شروع کرنے کی تصدیق کردی

فیفا, نے 2021 سے 24 ٹیموں, پر مشتمل کلب ورلڈ کپ, شروع, کرنے کی تصدیق, کردی

میامی: فیفا نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کی تجویز پیش کردی اس بابت حتمی فیصلہ جون میں پیرس میں شیڈول فیفا کانگریس میں ووٹنگ سے ہوگا۔ میامی میں ہونے والی فیفا کونسل میٹنگ میں شرکا نے ٹیموں میں …

مزید پڑھیں

اسلام آباد کو شکست دے کر پشاور کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد کو شکست دے کر پشاور کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ …

مزید پڑھیں