تجارت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا …

مزید پڑھیں

مالی سال 2019 میں حکومت کا 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لینے کا امکان

اسلام آباد: مالی سال 2019 میں حکومت کا 9 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض لینے کا امکان ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت 3 ارب ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کرسکتی ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 2 ارب ڈالر کا قرض بھی لیا جاسکتا ہے۔ پڑوسی ملک …

مزید پڑھیں

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس ناغہ میں اچانک اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب کل بروز …

مزید پڑھیں

قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھانے کااعلان کردیا گیا۔ ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ہے۔ بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ …

مزید پڑھیں

نیا قومی مالیاتی کمیشن بنانے کیلیے وزیرخزانہ کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) بنانے کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال …

مزید پڑھیں

کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا کچرا 200 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے، حبکو

کراچی:  حبکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا کچرا 200 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔ حبکو حکام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک اجلاس میں بتایا کہ اگر کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا تمام کچرا (13240ٹی پی ڈی) …

مزید پڑھیں

اسلامی بینکاری کے اثاثوں کی مالیت 2482ارب روپے ہوگئی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اسلامی بینکاری تیزی سے فروغ پارہی ہے تاہم جون 2018کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے اثاثوں کی مالیت 2482 ارب روپے جبکہ ڈپازٹس کی مالیت 2033ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اسلامک بینکنگ بلیٹن کے مطابق اپریل …

مزید پڑھیں

اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ …

مزید پڑھیں

بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع ای سی سی …

مزید پڑھیں

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم، آئندہ چند ماہ میں بہتری کی امید

حکومتی اعلان اور اسٹیٹ بینک کی یقین دہانی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں مزید بہتری آسکتی ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مختلف رجحان دیکھنے میں آیا اور ڈالر کے …

مزید پڑھیں