وڈھ، سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ

کوئٹہ: خضدار کے علاقے وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے بلوچستان میں ریاست سے برسرپیکار بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں کسی بھی بلوچ سیاسی جماعت کے جمہوری عمل میں شامل ہونے کی سخت مخالف ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں بھی انہی بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں نے بلوچوں کو ووٹ نہ دینے کی تلقین کی تھی۔ مذکورہ حملے میں بھی مبینہ طور پر انہی علیحدگی پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے