افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو افسر لاپتہ

کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو براستہ ٹرک پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ افغان حکام کو سفاتکاروں کی گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں سنانے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں سنانے کا حکم

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو تاریخی بابری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے