جواء کھیلتی خاتون کا 4 ارب کا انعام نکل آیا، لیکن پیسوں کی بجائے کیسینو نے ایک ایسی کیا چیز دے دی کہ عدالت جانا پڑگیا

نیویارک: امریکہ میں ایک خاتون نے کیسینو میں اربوں روپے جیت لیے لیکن کیسینو کی انتظامیہ نے اسے رقم دینے کی بجائے ایسی مضحکہ خیز پیشکش کر دی کہ آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ بک مین نامی خاتون نے نیویارک کے ایک کیسینو میں جواءکھیلا جس میں وہ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 3 ارب 40 کروڑ روپے) جیت گئی۔ جب اس نے انتظامیہ سے رقم کا مطالبہ کیا تو اسے جواب ملا کہ ”ہماری مشین خراب تھی، لہٰذا آپ کو رقم نہیں مل سکتی، اس کی بجائے آپ کو ہم ایک ڈنر کرا سکتے ہیں۔“

 

کترینہ نے مشین کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں مشین پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ 34ملین ڈالر جیت چکی تھی۔ اس نے سیلفی کے ساتھ لکھا ہے کہ ”جب میں نے رقم مانگی تو انہوں نے مجھے کیسینو سے باہر نکال دیا اور اگلے روز مجھے کہا گیا کہ ”میں صرف 2ڈالر جیتی ہوں۔ لہٰذا اس میں وہ مجھے ڈنر کرا سکتے ہیں۔“کترینہ نے اب کیسینو کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ کیسینو اب بھی اپنی اس بات پر قائم ہے کہ اس کی مشین خراب تھی۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان: اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع

افغانستان: اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع

افغانستان کی عدالت عالیہ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک محمد اشرف غنی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے