71 فیصد خواتین کو مردوں کی یہ ایک چیز سب سے زیادہ پرکشش لگتی ہے

نیویارک: بعض مردوں کا خیال ہوتا ہے کہ خواتین ان کا جسمانی طور پر طاقتور ہونا پسند کرتی ہیں اور بعض اچھی شکل و صورت کو خواتین کی پسندیدگی کا باعث قرار دیتے ہیں، لیکن حتمی طور پر کوئی نہیں جانتا کہ مردوں میںکی کون سی جسمانی خصوصیت ہے جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتی ہے۔ اب ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”خواتین مردوں کی خوبصورت مسکراہٹ کو ان کی تمام جسمانی خصوصیات میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔“

 

’ارتقائی نفسیات‘ (Evolutionary Psychology)نامی جریدے کے ماہرین نے اس سروے میں خواتین سے ان کی نظر میں مردوں کی پسندیدہ ترین خصوصیت کے بارے میں پوچھا۔ 71فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں مردوں کی خوبصورت مسکراہٹ سب سے زیادہ پسند ہے۔ 62فیصد نے اچھی شخصیت اور حس مزاح کو پسندیدہ قرار دیا۔ 61فیصد نے جسمانی ساخت، 44فیصد نے اچھی اخلاقیات اور 40فیصد نے اعتماد کو مردوں کی پسندیدہ ترین خصوصیت کہا۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے