ڈائریکٹرجنرل آئی بی نے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد: وفاقی انٹیلی جنس ادارے آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل آفتاب سلطان نے پاناما جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وفاقی انٹیلی جنس ادارے آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل آفتاب سلطان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں پاناما جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ آفتاب سلطان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پرتعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، پاناما کیس بڑا اہم اوراس کے ملکی سیاست پر بڑے اثرات پڑرہے ہیں۔ اس لیے وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے تاہم جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کوحراساں یا ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔ ڈی جی آئی بی کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رکن بلال رسول اوران کی اہلیہ کوحراساں نہیں کیا گیا، بلا ل رسول اور ان کے اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کا بھی الزام غلط ہے، جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا تشویش ناک ہے۔ آئی بی نے اس حوالے سے موثرانداز میں تحیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں سرکاری اداروں کی جانب سے تحقیقاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے، سرکاری دستاویزات میں رد وبدل اورجے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے کی شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے