مجھے کافی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی پیشکش ہوئی لیکن سب کو انکار کر دیا کیونکہ

کراچی: باصلاحیت پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ مجھے رمضان ٹرانسمیشنز کا حصہ بننے کیلئے کئی چینلز کی جانب سے آفرز کی گئیں مگر میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتی ۔  ”پڑھ لو “ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رمضان ٹرانسمیشنز کے دوران قوم کی غلط ذہن سازی کرنے پر انہوں نے عامر لیاقت کے پروگرام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”مجھے رمضان شوز کا حصہ بننے اور بطور مہمان شرکت کرنے کے حوالے سے متعدد آفرز کی گئیں مگر میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں اس نظریے سے متفق نہیں ہوں“۔

اداکارہ نے کہا کہ اس پورے عمل میں بہت سے سوالیہ نشانات ہیں ۔”ایمانداری کی بات ہے کہ ان پروگرامز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جسے رمضان المبارک کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں رہا “۔ایک سوال پر منشا پاشا نے کہا کہ کچھ وقت کے بعد لوگ آپ کو آپ کے کام کی نیچر کی وجہ سے جاننا اور توقعات لگانا شروع ہو جاتے ہیں اور پھر تعریفیں بھی شروع ہو جاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے