راولپنڈی میں گرڈ اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد فرار

راولپنڈی: پولیس نے چک بیلی میں کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردوں کی جانب سے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق، راولپنڈی کے علاقے چک بیلی میں دہشتگرد گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد فرار ہوتے وقت 3 دستی بم اور دیگر بارودی مواد چھوڑ کر فرار ہوئے، بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں بھی رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے یوم علی کے موقع پر دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے