پشاور، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بهی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کے پولیس اہلکار افطار سے چند لمحے قبل سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پرائیویٹ گاڑی میں گشت پر تھے کہ اس دوران غز چوک میں پہلے سے موجود 3 افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرگ کر دی، جس کے نتیجہ میں تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار معجزانہ طور پر بچ گیا۔

حملے میں بچ جانے والے ایک اہلکار نے حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک حملہ آور مارا گیا، تاہم دیگر ملزمان نے پیچھا کرنے والے کانسٹیبل پر بھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خان کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں عمر حیات، شاہد اور انتخاب عالم شامل ہے، جبکہ ایک اہلکار انتخاب عالم زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے