بظاہر معصوم نظر آنے والی یہ خوبرو حسینہ کس طرح مَردوں کو لوٹ لیتی ہے؟ طریقہ جان کر ہر مَرد توبہ پر مجبور ہوجائے

بوگوٹا: جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خوبرو ماڈل اور ٹی وی میزبان خاتون کے اپنے حسن کا ایسا گھناﺅنا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پاﺅلینا کرینا ڈیاز کولمبیا کی بہت معروف ٹی وی میزبان ہے۔ اس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مردوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر کسی جگہ بلاتی ہے اور پھر انہیں ساتھیوں سے مل کر اغواءکر لیتی ہے اور یہ لوگ مغوی کو بھاری تاوان لینے کے بعد ہی رہا کرتے ہیں۔

 

پاﺅلینا کے متعلق یہ شرمناک انکشاف اس وقت ہوا جب اسے گزشتہ دنوں 2مردوں کے اغواءکے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ مغوی کاروباری شخص ہیوگو لوپیز مونکیو اور وکیل ملٹن کیرو ویلامل ہیں۔ پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاﺅلینا نے ان دونوں کو اپنے حسن کے ذریعے ورغلایا اور ایک فلیٹ میں آنے کو کہا۔ جب وہ وہاں گئے تو انہیں اغواءکر لیا گیا۔ بعدازاں پاﺅلینا اور اس کے ساتھیوں نے ان دونوں کے لواحقین سے 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 10کروڑ 69لاکھ روپے) تاوان مانگا۔ یہ دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔27سالہ پاﺅلینا کے ساتھ اس کے ایک ساتھی اغواءکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔“ واضح رہے کہ پاﺅلینا چینل 2پرایک پروگرام کی میزبانی کرتی ہے جس کا نامGuia Magazine ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہ محمود کا یواین سربراہ کو فون

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو بچانے کیلئے آگے آنا ہوگا، شاہ محمود کا یواین سربراہ کو فون

اسلام آباد: بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے