دوران پرواز شرمناک حرکت مسافر کو مہنگی پڑی، تصویر منظرعام پر آنے پر اب گھر جانے کے قابل رہا نہ دفتر

نیویارک: ہوس پرستوں پر جب ہوس طاری ہوتی ہے تو وہ اندھے ہو جاتے ہیں، انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا کہ ان کے آس پاس کتنے لوگ موجود ہیں۔ انہیں اس کا احساس تب ہوتا ہے جب بعدازاں ان کی یہ قبیح حرکت ان کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے اور دنیا میں رسوا کر دیتی ہے۔ ایسے ہی ریان ایئر کی ایک پرواز میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کے ساتھ ایسی گھٹیا حرکت کی کہ اب گھر جانے کے لائق رہا اور نہ دفتر جانے کے قابل۔

 

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی محبوبہ کے ساتھ جہاز میں سوار ہوتا ہے جہاں دونوں بھرے جہاز میں تمام مسافروں کے سامنے شرمناک حرکات شروع کر دیتے ہیں۔ ایک مسافر ان کی ویڈیو بنانی شروع کر دیتا ہے۔ وہ دونوں کیمرے کی طرف دیکھتے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔ بعد ازاں یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جاتی ہے۔

’دی سن‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ویڈیو میں موجود شخص کی منگنی ہو چکی ہے اور جلد اس کی شادی بھی ہونے والی ہے۔ یہ اپنی منگیتر کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے اس لڑکی کے ساتھ کھلے عام رنگ رلیاں مناتا پھر رہا ہے۔“ ریان ایئر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے