غیر آباد جگہ پر قائم اس غار کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

میڈرڈ: اسپین میں مقیم ایک برطانوی جوڑے نے وہاں ایک غیرآباد غار دیکھی اور اس کے اندر چلے گئے۔ دو ماہ بعد وہ باہر آئے اور لوگوں کو غار کے اندرونی مناظر دکھائے تو ہر دیکھنے والا ششدر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شیرلے اور مارک گراہم نامی جوڑے نے اس ویران غار کے اندر انتہائی خوبصورت گیسٹ ہاﺅس بنا دیا تھا۔

 

شیرلے اور مارک 8سال قبل اسکاٹ لینڈ سے اسپین منتقل ہوگئے تھے۔ وہاں انہوں نے اسپین کا ایک روایتی غار ہاﺅس دیکھا تو وہ اس سے بہت متاثر ہوئے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا بھی ایک ایسا گیسٹ ہاﺅس بنائیں گے۔ جو اب انہوں نے 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ روپے) خرچ کرکے پوری کر لی ہے۔

شیرلے اور مارک نے نے اپنے اس گیسٹ ہاﺅس کا نام کیواس ہیلینا رکھا ہے کیونکہ ان دونوں کی ماﺅں کے نام ہیلینا تھے۔ 55سالہ شیرلے کا کہنا تھا کہ ”ہم سپین کے علاقے اینڈلوشا میں رہتے ہیں اور یہ علاقہ ہمیں اس لیے پسند ہے کہ یہ بالکل سکاٹ لینڈ جیسا ہے۔ ہم نے یہیں ایک غار کرائے پر لے کر اس میں گیسٹ ہاﺅس بنایا ہے اور اب ہم خود بھی اسی کے اندر رہ رہے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا, اور کیوبا پر, عائد پابندیوں کو, غیر قانونی, شمار کرتا ہے

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا اور کیوبا پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی شمار کرتا ہے

ماسکو: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعرات کے روز میامی میں اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے