بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم کی پیشی اور ممکنہ صورتحال پر غور

اسلام آباد:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اور ممکنہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد میں رات گئے بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اور طویل ترین اجلاس ہوا ،جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔اجلاس میں  پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال ،جے آئی ٹی ارکان کے حکومتی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات ، ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشاورت کی گئی۔تاہم پیپلز پارٹی کی طرف سے اس اہم ترین اجلاس کے بارے میں کسی میڈیا بریفنگ کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے