عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس پشاور میں کیا جائے گا، مفتی پوپلزئی کا نمائندہ بھی شریک ہوگا

اسلام آباد:  چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر حافظ حمد اللہ کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاند دیکھنے اور حج انتظامات کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلایا جا رہا ہے، جس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا نمائندہ بھی بیٹھے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر حافظ حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں رویت ہلال کے مسئلے کو حل کرنے کے امور پر بحث کی گئی جبکہ چاند دیکھنے کی جھوٹی گواہی دینے کی سزا بنانے کے قانون کی تیاری پر کام کرنے پر اتفاق رائے بھی کیا گیا، رویت ہلال کا معاملہ او آئی سی کے سپرد کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔کمیٹی نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کو منسلک کرنے کی وزارت مذہبی امور کی تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس سے خلیجی مماملک کے اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں آئیں گی۔اجلاس میں عازمین حج میں سے تین بار ناکام رہنے والوں کے لیے دس فیصد کوٹہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ اسی طرح کیمٹی میں رواں سال کے حج کے بعد تمام نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز کو ایک پیمانے سے گزارنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے