گلگت بلتستان، سابق سیکرٹری محمد علی یوگوی اور ڈائیریکٹر ضمیر عباس ضمانت پر رہا

گلگت: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سابق سیکرٹری اور سابق ڈپٹی ڈائیریکٹر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف کورٹ گلگت بلتستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سابق سیکرٹری محمد علی یوگوی اور سابق ڈپٹی ڈائیریکٹر ضمیر عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔ سابق سیکرٹری محمد علی یوگوی کو ڈسٹرکٹ جیل گلگت اور سابق ڈپٹی ڈائیریکٹر ضمیر عباس کو سب جیل جو ٹیال سے رہا کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سابق سیکرٹری اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا تھا، جن کے خلاف باقاعدہ ریفرنس بھی نیب کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔ بعد ازاں دونوں آفیسرز کو جیل بھیجا گیا تھا، پانچ ماہ قید رہنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ سپریم اپیلٹ کورٹ نے انکی ضمانت منسوخ کر دی تھی، جس کی وجہ سے دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سابق آفیسرز کو 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات, و پینشن کا تنازع حل نہ, ہونے پر, پولیو مہم کا, بائیکاٹ

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات و پینشن کا تنازع حل نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

گلگت بلتستان :ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے