40 سال سے سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے خاندان کا احتساب ہورہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 40 سال سے جوخاندان حکمران بنا ہوا ہے سرکاری خزانے بھی اسی نے لوٹے اور اب اسی خاندان کا احتساب ہورہا ہے۔  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی وجہ سے تمام معاملات میں تیزی آرہی ہے ہم نے تحریک انصاف کا پارٹی انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست دی ہے الیکشن کمیشن بھی عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے حالات ایسے جارہے ہیں جیسے عام انتخابات 2017 میں ہی ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 40 سال سے جو خاندان حکمران بنا ہوا ہے سرکاری خزانے بھی حکمران خاندان نے لوٹے اب اسی کا احتساب ہوگا لیکن شرم کی بات ہے مسلم لیگ (ن) والے جے آئی ٹی کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور حنیف عباسی جے آئی ٹی کے باہر یہی کام کرنے گئے تھے ہماری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو آزادانہ کام کرنے دیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  (ن) لیگ والے سازشیں بند کرے اب آپ لوگ پکڑے گئے ہیں اور اگر (ن) لیگ  میں ذرہ برابر بھی جمہوریت ہوتی تو وہ انتخابات کی طرف جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے منی ٹریل پیش کردی ہے امید ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے سرخرو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے