پاکستان کو ایک اور ایسا نوجوان باولر مل گیا جس نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کو ایسا باولر مل گیا ہے جس نے شعیب اختر کا دور یاد کرادیا ،عمران خان فاسٹ باولنگ کمپیٹشن میں یہ ہیرا تلاش ہوا ہے ۔تفصیل کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے چند ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ قومی ٹیم کو بہترین فاسٹ باولر دینے کے لیے کمپیٹشن کرائیں گے ۔عمران خان نے وعدے کے مطابق خیبر پختونخواہ میںفاسٹ باولر کمپٹیشن کا انعقاد کرایا جہاں محمد زاہد نامی لڑکے نے 148کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر اکے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ وہاں موجود لوگوں نے گیند کی سپیڈ سن کر خوشی کے ساتھ نعرے بازی بھی کی ۔قوم کو ہیرا تو مل گیا ہے اب دیکھنا ہے کہ جوہری اس کی پہچان کر کے تراش خراش کس طرح کرتے ہیں تاکہ محمد زاہد قوم کا نام روشن کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے