انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بیٹنگ پر توجہ دیں گے، سرفراز احمد

کارڈف:  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت ہی اچھی بیٹنگ کر رہی ہے اس لیے کوشش ہوگی کہ سیمی فائنل میچ میں بیٹنگ پر بھی توجہ دی جائے۔سری لنکا کوشکست دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری باﺅلنگ اور فیلڈنگ بہت ہی اچھی رہی ہے جس کی وجہ سے میچ جیت سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے بہت مثبت کھیل پیش کر رہی ہے اس لیے کوشش کریں گے کہ ان کے خلاف ہم بھی مثبت کھیلیں۔ انگلینڈ ٹیم کی بیٹنگ بہت اچھی ہے اس لیے ہم بھی مل بیٹھ کر اس بارے میں بات کریں گے اور اپنی بیٹنگ کو بہتر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہترین بلے باز ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے جس کا نظارہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے