امجد صابری کی پہلی برسی، معروف قوال کی یاد میں شمعیں روشن

کراچی: معروف قوال امجد صابری کی اسلامی کیلنڈر کے حساب سے آج پہلی بر سی منائی گئی جہاں ان کے چاہنے والوں نے چراغ روشن کئے۔ معروف قوال امجد صابر ی کی پہلی برسی آج منائی گئی اس موقع پر ان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان کریمی ہے کہ اس نے امجد کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھا ہے، خود لوگوں نے آج امجد صابری کے گھر پر اپنی محبت سے چراغ روشن کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں امجد بھائی کے قاتل بھی اسی طرح جہنم کی آگ میں جلیں اور ان کا انتہائی برا انجام ہو، آج جس طرح چراغ روشن ہوئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی چراغ روشن ہوتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف قوال کو رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کے لئے جارہے تھے چند نامعلوم موٹر سائیکل پر سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے