اداکارہ جینفر لارنس کے نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، بڑا حادثہ ٹل گیا

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس کے نجی طیارے کے انجن فیل ہوگئے تاہم ہنگامی لینڈنگ سے اداکارہ محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس اپنے نجی طیارے میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک اس کے دونوں انجن فیل ہو گئے۔ صورتحال کے پیش نظر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی تاہم اس دوران جینفر محفوظ رہیں۔ واقعہ گزشتہ روز امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئس ویل میں پیش آیا، 26 سالہ اداکارہ جسے ہی اپنے خاندان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئیں تو اچانک جہاز کے دونوں انجن فیل ہوگئے۔ انجنوں کے فیل ہونے کے وقت جنیفر لارنس کا طیارہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا تاہم اس موقع پر پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئےطیارے کو  بحفاظت اتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

کراچی: لیجنڈ اداکارہ شبنم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  مصروف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے