قومی باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے

لاہور: پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک مرتبہ پھر باکسنگ کی دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے ہیں۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد وسیم نے بڑے بڑے نام ناک آوٹ کر دیئے اور سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔ میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو کا عالمی رینکنگ میں دوسرا نمبرجبکہ برطانیہ کے اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمد وسیم عالمی نمبرایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں جبکہ وہ جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دو تربیتی فائٹس میں بھی حصہ لیں گے۔ ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے، گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے