لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو 6 سال بعد رہا کر دیا گیا

بن غازی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے آمر کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو مسلح ملیشیا نے رہا کر دیا ہے، انکی رہائی ایک معافی کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ سیف اسلام قذافی گذشتہ 6 سالوں سے دیہی علاقے زنتان میں ابوبکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے، انہیں جمعہ کے روز رہا کر دیا گیا تھا،  مگر عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔ سیف الاسلام رہائی کے بعد لیبیا کے مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔

دوسری جانب ابوبکرالصدیق بٹالین کا کہنا ہے انہوں نے یہ اقدام ملک میں عبوری حکومت کی درخواست پر اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طرابلس کی ایک عدالت، جہاں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی حکومت قائم ہے، سیف الاسلام قذافی کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا چکی ہے۔ سیف الاسلام کو نومبر 2011 میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب کو نگر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سری لنکا, میں, مزید دہشت گرد, حملوں کا خطرہ برقرار

سری لنکا میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ برقرار

کولمبو:سری لنکا میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ برقرار ہے جس کے باعث کولمبو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے