پاکستان نے یہ کام کیا تو اسے کوئی نہیں روک سکے گا، سچن ٹنڈولکر کی بات سن کر بھارتی سکتے میں آگئے

برمنگھم: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیا رکر چکا ہے اور سب اس انتظار میں ہیں کہ دونوں میں سے کون سیمی فائنل میں جاتا ہے۔ بھارت کے مایہ ناز سابق بلے باز اور بھارتیوں کیلئے ”بھگوان“ کی حیثیت رکھنے والے سچن ٹنڈولکر سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ سیمی فائنل کیلئے کون سی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ گروپ اے میں شامل انگلینڈ اور بنگلہ دیش تو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، بھارت، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ گروپ بی میں سے بھارت سیمی فائنل میں جائے گی اور اگر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اچھی فیلڈنگ کی تو اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات 60 فیصد ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کا جواب سن کر بھارتی تو جیسے آگ بگولہ ہی ہو گئے ہیں کہ ان کا ”بھگوان“ پاکستان کی حمایت کر رہا ہے جبکہ پاکستانی سپورٹس مین سپرٹ اور بے خوف تجزیہ دینے پر سچن ٹنڈولکر کی تعریف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے