احسان مانی کو پی سی بی چیف بنانے کی تجویز

لاہور: عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی تجویز پیش کردی۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلیے سسٹم کا درست کرنا ضروری ہے،ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اس کو سامنے لانے اور تیار کرنے کیلیے بنیادی ڈھانچہ اور ڈومیسٹک کرکٹ درست ہونا چاہیے، ہمارے یہاں اداروں کی ٹیمیں رہی ہیں،ان میں اجارہ داری اصل ٹیلنٹ کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں جاوید میانداد اور دیگر پلیئرز سامنے آئے، وسیم اکرم اور وقار یونس کو میں لایا، بیشتر کھلاڑی کاؤنٹی میں مسابقتی کرکٹ سے اپنی کارکردگی میں نکھارلانے میں کامیاب ہوئے، ہمیں ڈومیسٹک سسٹم ایسا بنانا چاہیے کہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کے بجائے کھل کر سامنے آئے لیکن کرکٹ سے نابلد لوگ درست فیصلے نہیں کرسکتے، الیکشن فکس کرنے والے کو کھیل کی باگ ڈور سونپی گئی ہے، اگر پورے پاکستان میں کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلیے نجم سیٹھی ہی ملے ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ آپ کو بہتری لانے کی کوئی فکر ہی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کام نہیں کہ وہ چیئرمین پی سی بی نامزد کرے،ایک جمہوری نظام ہونا چاہیے جس میں کھیل کی خدمت کا جذبہ رکھنے والا اور اہل عہدیدار منتخب ہو۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس عہدے کیلیے احسان مانی جیسا تجربہ کار فرد موزوں ہے، وہ آئی سی سی کے سربراہ رہ چکے، کھیل اور اس کے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، بہتر فیصلے کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے