سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کےخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ بارہ جون کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے الیکٹریک کی نجکاری غیرقانونی ہے، اس نجکاری سے ایک ادارے کی آجارہ داری قائم ہو جائے گی، لہٰذا سپریم کورٹ اس نجکاری کو کالعدم قرار دے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ بارہ جون کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق افراد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قوم طیارہ حادثے اور کورونا کے نتیجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے