شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت چیف جسٹس کے فون ٹیپ کررہی ہے جب کہ شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی۔ تفصیلات کے پروگرام ’جی فار غریدہ‘ میں میزبان غریدہ فاروقی سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اور (ن) لیگ والے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ شریف خاندان کے پاس ثبوت نہیں ہیں اس لیے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  حکومت چیف جسٹس کا فون ٹیپ کررہی ہے جب کہ شریف فیملی جلد جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کردے گی، میاں صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر اصل مسائل کا حل نکالیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں حسین نواز باعزت بیٹھے نظر آرہے ہیں جب کہ شہید بے نظیر بھٹو کو اینٹوں پر بٹھا کر انتظار کروایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق افراد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قوم طیارہ حادثے اور کورونا کے نتیجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے