دہشت گردی کی لعنت کو مشترکہ جواب دینے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس کا مشترکہ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور نائیجیرین فوجی دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ نائیجیرین فوج کے 26 افسروں سمیت 440 جوانوں نے پاکستانی افسران کی زیر نگرانی تربیت مکمل کی اور تقریب میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جبکہ دوست ممالک کا انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافہ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے