اسپیکر ایاز صادق کا ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ، دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور تہران میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں اسپیکرسردار ایاز صادق نے ایرانی اسپیکر علی لاریجانی سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک سے دکھ ہے، پاکستان اس درد اور دکھ سے بخوبی واقف ہے اور عرصہ دراز سے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کر رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور کوئی بھی ملک اس سے محفوظ نہیں، ہم سب کو متحد ہوکر دہشتگردی سے مقابلہ کرنا ہوگا، سردار ایاز صادق نے کہا کہ امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کا کوئی حصہ درد میں ہو گا تو اس سے پورا جسم متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ, کے دو رکنی بینچ نے, اورنج لائن میٹرو, منصوبے کے, مقدمے کی, سماعت

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے مقدمے کی سماعت

اسلام آباد: جسٹس گلزار نے اورنج ٹرین منصوبے کی رفتار پر پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل حلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے