بلاول بھٹو کا ایرانی عوام اور شہداء کے ورثاء کیساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینیؒ کے مزار پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں دہشتگرد حملوں کو خطے میں امن کیلئے خطرہ قرار دیا اور دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاء اور ایران کی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر جمیل جالبی نامور, اردو نقاد، ماہرِ لسانیات, اور ادبی, مؤرخ, تھے

ڈاکٹر جمیل جالبی نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات اور ادبی مؤرخ تھے

کراچی: ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے ڈاکٹر جمیل جالبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے