بھارتی اداکارہ گوہر خان کو پاکستانی قرار دیدیا گیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی قرار دے دیا گیا جس پر اداکارہ کا بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔بگ باس سیزن 8 میں کامیابی حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بہت کم ہی بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن اس کے باوجود گوہر بھارتی فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے، ماڈلنگ اور آئٹم نمبرز کے علاوہ گوہر کئی رئیلٹی شوز میں شرکت کرچکی ہیں  اس کے علاوہ 2014 میں گوہر خان اس وقت خبروں کا حصہ بنیں جب ایک شو کے دوران نوجوان نے انہیں تھپڑ ماردیا۔

گوہر خان فلم انڈسٹری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں، گزشتہ روز گوہر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک شخص نے انہیں پاکستانی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ہوا کہ کل آپ کی ٹیم میچ ہار گئی لیکن کوئی بات نہیں اگلی بار ضرور موقع ملے گے، بس اس کمنٹ کے بعد گوہر خان بھڑک اٹھیں اور انہیں کمنٹ کرنے والے کو کھری کھری سنادی۔

گوہر خان نے سب سے پہلے کمنٹ ڈیلٹ کیا اور پاکستانی کہنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک بھارت ہے لیکن شاید آپ کسی دوسرے سیارے سے آئے ہیں، مجھے تمام ممالک سے پیار ہے اور تمام مذاہب کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن چھوٹی ذہنیت کے لوگ یہ نہیں سمجھیں گے لہذا آپ اپنے لیے خود دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہجرت کرتے انسانوں کا دکھ اور اس راستے میں انسانیت کی پامالی

ہم اردو افسانے کے ایک معتبر نام سعادت حسن منٹو کی وہ کہانیاں آپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے