حج کرپشن کیس، عدالت نے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

اسلام آباد : عدالت نے حج کرپشن کیس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کو طلب کر لیا ہے اور سعودی عرب میں موجود ایک گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی اور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ بلال یاسین مقدمے کے اہم گواہ ہیں جو بطور رکن قومی اسمبلی حج کرپشن کی تحقیقات کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ 
ذرائع کے مطابق مقدمے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے جبکہ ملزم احمد فیض کو بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے سعودی عرب میں موجود دوسرے گواہ محمد فاروق کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے