دیکھتے ہیں تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں  ہوا مگر اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے یا نہیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا لیکن نواز شریف 5 سال تک قانون کی حکمرانی کا درس دیتے رہے مگر پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کارروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے اور اب  دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہوتا ہے  یا نہیں، نواز شریف  پاناما کیس میں  دوڑ دوڑ کر ہانپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں  میدان مارے گی اس کے لئے کارکن اگلے انتخابات کی تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے