حسین نواز کی تصویر حکومت نے خود لیک کرائی، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران حسین نواز کی تصویر خود حکومت نے لیک کرائی۔نجی ٹی وی سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے۔ جے آئی ٹی کے بند کمرہ اجلاسوں کا فائدہ شریف خاندان کو پہنچ رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے دوران لیک ہونے والی تصویر پر اپنے موقف میں کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت مکمل طور پر حکومت کی دسترس میں ہے۔ اگر وہاں سے کوئی تصویر لیک ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔جوڈیشل اکیڈمی میں محکمہ داخلہ یا انٹیلی جنس بیورو کے لیے کوئی جاسوسی آلات اور خفیہ کیمرے لگانا یا نصب شدہ کیمروں تک رسائی حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ یہ لوگ پہلے بھی جاسوسی کرچکے ہیں۔ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی کارروائی کی جاسوسی کرکے لیک کی گئی تھی اور گورنر سندھ محمد زبیر اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں عید الفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے

 آج ملک بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے، ملکی سلامتی اور استحکام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے