بعض عدالتی فیصلوں سے پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض عدالتی فیصلوں کے باعث پاکستان اور جمہوریت دونوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ کچھ قوتیں آئندہ سال سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں لیکن ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا امکان نہیں ہے مگر دوسری جانب عمران خان نے پانامہ کا فیصلہ خلاف آنے پر عوام کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی، عسکری اور عدالتی قیادت ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرے کیونکہ ملک کسی قسم کے سیاسی انتشار اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بین الاقوامی قوتیں سی پیک پر اثرانداز ہو رہی ہیں، یہی نہیں غیرملکی قوتیں بھی پاکستانی میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے