پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کےسامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ٹیم 164 پر آوٹ

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے اور ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارش نے 2 بار مداخلت کی جس کے سبب میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ بھارت نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا گیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہوتے ہی بارش نے ایک بار پھر مداخلت کی جس کے سبب پاکستان کی اننگز 41 اوورز تک محدود کردی گئی اور ہدف بھی 289 رنز کردیا گیا تاہم پاکستانی بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے 34ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 22 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلیے آئے اور وہ بھی صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے اظہر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے مگر اظہر علی بھی 65 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اچھی فارم میں دکھائی دیے اور کریز پر آتے ساتھ ہی 3 باؤنڈریاں لگائیں لیکن وہ 15 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے بھی سست بیٹنگ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 43 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عماد وسیم نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ 2019 عامر کی شان دار بولنگ، ڈراپ کیچز کے باوجود آسٹریلیا 307 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے