دل کھول کر، اعتماد کیساتھ کھیلو! اللہ آپ کا حامی و ناصرہو، خواجہ آصف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

سیالکوٹ: وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے قومی ٹیم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دل کھول کراوراعتمادکیساتھ کھیلو!اللہ آپ کاحامی وناصرہو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ 2ٹیموں کامقابلہ نہیں بلکہ2قوموں کاٹاکراہوتاہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں اور آج ہماری فتح ہوگی۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے دعاگوہیں کہ وہ ضرورفتح حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین اعصاب شکن مقابلہ ہورہا ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے