ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بنکر تباہ کردیئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے