ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل، نیا نام ونڈیز ہوگا

برج ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا آفیشل نام تبدیل کرکے ونڈیز رکھ دیا گیا ہے، یہ اصطلاح کافی عرصے سے جزائر غرب الہند کی ٹیم کیلیے استعمال کی جارہی تھی تاہم اب اسے باضابطہ ٹیم کے نام کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی 91ویں برس مکمل ہونے پر اپنے بورڈ کا نام بھی تبدیل کرکے اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کردیا ہے، بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کرکٹ ٹیم کو بھی آفیشلی ونڈیز قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ کے نام کی تبدیلی پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، انھوں نے کہا کہ ہم نے 2018-2023 کیلیے نیا اسٹریٹیجک پلان بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے