تحریک انصاف نے 10 روز میں پیپلزپارٹی کی تیسری وکٹ گرا کر ہیٹرک کرلی

اسلام آباد: نور عالم خان، فردوس عاشق اعوان اور اب  نذر محمدگوندل، تحریک انصاف نے 10  دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تیسری وکٹ گرانے کی ہیٹرک کر لی ہے۔ دو روز قبل نذرمحمد گوندل کی نتھیاگلی میں عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ نذرگوندل اور پی ٹی آئی قیادت میں معاملات طے پاگئے، اگلے ہفتے پارٹی میں شامل ہوں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے نذر محمد گوندل کو 6 جون کو بنی گالہ بلالیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نذرگوندل کی عید کے بعد منڈی بہاوالدین دورے کی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔ نذر گوندل منڈی بہاوالدین حلقہ این 109 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑیں گے۔ عمران خان نذر گوندل کی انتخابی مہم میں بھی منڈی بہاوالدین کے دورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے