شمالی کوریا پر پابندی، امریکا نے سلامتی کونسل میں نیا مسودہ جمع کرادیا

واشنگٹن:امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں پہلے ہی عالمی پابندیوں کے شکار شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات اور پیانگ یانگ کے متنازع جوہری پروگرام کی روک تھام ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ان نئی امریکی پابندیوں میں مزید 14 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے چار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا, اور کیوبا پر, عائد پابندیوں کو, غیر قانونی, شمار کرتا ہے

ماسکو امریکا کی جانب سے وینزویلا اور کیوبا پر عائد پابندیوں کو غیر قانونی شمار کرتا ہے

ماسکو: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعرات کے روز میامی میں اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے