دوران پرواز بھارتی اداکارہ کے ساتھ چھپکلی کی ایسی حرکت کہ آپ آئندہ جہاز میں بیٹھنے سے پہلے بار بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

نئی دلی: بھارتی سپر ماڈل و اداکارہ روہی سنگھ کے ساتھ فضائی سفرکے دوران ایک چھپکلی نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ بیچاری اداکارہ کا فضائی سفر سے دل ہی اچاٹ ہوگیا ہے۔ ویب سائٹ بیوٹی پیجنٹس کی رپورٹ کے مطابق روہی سنگھ، جو کہ مس یونیورسل پیس اینڈ ہیومنٹی 2014ءکا اعزاز بھی رکھتی ہیں، اپنی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں چنائی گئی ہوئی تھیں۔ ممبئی واپس آتے ہوئے وہ جہاز میں کھانے کا انتظار کررہی تھیں کہ اسی دوران ان کی سیٹ کے نیچے سے ایک چھپکلی نکل آئی۔ بے باک چھپکلی نے نیچے سے چھلانگ لگائی اور کھڑکی کے شیشے سے چمٹ گئی اور کچھ وقت وہاں گزارنے کے بعد ایک اور چھلانگ مار کر سامان رکھنے کیلئے بنائے گئے بالائی خانوں میں گھس گئی۔ روہی سنگھ نے چھپکلی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

 انہوں نے ائرلائن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”میں نے اپنے لئے سپائس میکس کی سیٹ اضافی رقم خرچ کرکے بک کروائی تاکہ میں اس چھپکلی کے ساتھ بیٹھ سکوں۔ میں آپ کے صحت و صفائی کے معیارات کے بارے میں بے حد پریشان ہوں اور مجھے اس بات سے مزید صدمہ پہنچا ہے کہ آپ کے فضائی عملے نے اس بات کو ہنسی میں اڑا دیا۔“ روہی سنگھ نے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں چھپکلیوں سے ڈر نہیں لگتا لیکن بہر حال یہ کوئی خوشگوار منظر نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ طیارے میں افراتفری پیدا نہیں کرنا چاہ رہی تھیں اس لئے پرسکون رہیں اور اس کے بارے میں فضائی عملے کو مطلع کیا۔ ان کی شکایت پر فضائی عملے نے معذرت کا اظہار کیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ جب تک طیارہ زمین پر نہیں اتر جاتا وہ چھپکلی کا کچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے