کراچی میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 ملازمین زخمی

کراچی: عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 ملازمین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات  کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رات گئے گتہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت 3 ملازمین فیکٹری میں ہی موجود تھے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کوعمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی تیسری منزل کی دو دیواریں گرگئیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تینوں ملازمین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

کراچی: شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے