سعوی عرب کے شہر قطیف میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو  جائے وقوعہ پرروانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلیج میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر روس اور چین کا شدید ردِ عمل

خلیج میں مزید امریکی فوج بھیجنے پر روس اور چین کا شدید ردِ عمل

ماسکو: روس اور چین نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے