ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئی۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف سیالکوٹ کے ڈار برادران کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں جہاں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ جس کے بعد سابق وزیر اطلاعات نے جہانگیر ترین کے ہمراہ نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی، جہاں فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باصلاحیت قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عمران خان نے ڈاکٹر فردوس کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہوں گے، کپتان کا کہنا تھاکہ ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کے لیے ساتھ کھڑے ہونے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم, بیلٹ اینڈروڈ فورم, کی افتتاحی تقریب میں, پاکستان کی, نمائندگی کریں گے

وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے