جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کی طبیعت بگڑ گئی، دوران سوالات شوگر لیول کم ہو گیا

اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے دوران سوالات حسین نواز کا شوگر لیول کم ہو گیا جس کے بعد ایمبولینس بلوائی گئی اور ڈاکٹر عمر نے ان کو فوری طور پر طبی امداد دی۔ حسین نواز کی طبیعت بگڑنے کے باعث جے آئی ٹی کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے روک دی گئی اور کمیٹی ارکان نے انہیں کہا کہ آپ اپنا بلڈ لیول اور شوگر لیول چیک کروا لیں۔ بعد ازاں طبی امداد دینے کے باعث حسین نواز کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے اور جے آئی ٹی نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کردی ہے۔ قبل ازیں جے آئی ٹی کے سربراہ کی جانب سے ایمبولینس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی بلوائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ, کے دو رکنی بینچ نے, اورنج لائن میٹرو, منصوبے کے, مقدمے کی, سماعت

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے مقدمے کی سماعت

اسلام آباد: جسٹس گلزار نے اورنج ٹرین منصوبے کی رفتار پر پراجیکٹ ڈائریکٹر فضل حلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے