آئٹم نمبرز پسند نہیں، ’’پرچی‘‘ میں بطور ولن نظر آؤں، فائزہ سلیم

کراچیی: پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین فائزہ سلیم عمران رضا کاظمی فلمز کی نئی فلم’’پرچی‘‘ کے ساتھ ڈیبیو کریں گی۔ فائزہ سلیم وکالت کی گریجویٹ ہیں تاہم انھوں نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کو اپنے کیرئیر کے طور پر اپنایا، ان کی وڈیوز کو فیس بک پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے فلم کے پروڈیوسر عمران اور حریم فاروق نے مجھے آفر کی، وہ مجھے کافی وقت سے فلم کرنے کے لیے رضا مند کررہے تھے آخرکار میں نے فلم کے لیے حامی بھر لی، پرچی کے ساتھ فلم کے میدان میں قدم رکھ رہی ہوں، اس سے قبل بھی کئی فلموں کی آفرز تھیں لیکن یا تو مجھے کردار اپنے لیے مناسب نہ لگتا تھا یا فلم کی ٹیم اپیل نہیں کرتی تھی جو کہ اس ٹیم کے ساتھ نہیں بلکل تھا، اسی لیے میں نے ان کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی، مجھے اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے بے حد اچھا لگا، مجھے معلوم ہے کہ ان کا کام بولتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم پرچی، گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم جانان کے پروڈیوسرز کی پیش کش ہے جس کی ہدایات جانان جیسی کامیاب فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی شفقت خان نے لکھی ہے۔فلم کی کاسٹ میں حریم فاروق، علی رحمان خان، عثمان مختار، احمد علی، ماہ نور ودیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے